قومی اسمبلی اجلاس: بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت

اجلاس کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کا پریشر نہیں لینا ، غریبوں کا چالان نہ کریں ،وارننگ دیں: علی امین گنڈا پور کا پشاور میں پولیس سے خطاب
سردار ایاز صادق کا بیان
ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے، معیشت کا کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل کا استفسار
دعائے مغفرت
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری
غربت کی شرح
دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں غربت کی شرح کس رفتار سے بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے حکومت لاعلم نکلی۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح کا آخری سروے 19-2018 میں کیا گیا تھا۔
غربت کی حالیہ صورت حال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، خاندان کی مجموعی آمدن اور اخراجات کے تازہ ترین سروے 2025 میں طے ہے۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات شرح غربت کے تعین کے لئے ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔