پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکادی، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے جاری

امریکی صدر کا کردار

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر میں امریکی صدر نے اہم کردار ادا کیا اور یہ اعلان بھی پاکستان اور بھارت سے کرانے کے بجائے خود کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا پاک بھارت جارحیت پر ایک نیوٹرل موقف تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم غیر متعلقہ جنگ میں دخل اندازی نہیں کریں گے، یہ دونوں ملکوں آپس کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں 80 منزلہ ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ، سہولیات ایسی کہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

بھارتی حملے اور پاکستان کا جواب

اس دوران چھ اور سات مئی کی شب سے شروع ہونے والے بھارتی حملے وقفے وقفے سے جاری رہے جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتا رہا۔ لیکن جب 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملے کیے تو پاکستان نے جواب میں فوری طور پر آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر دیا اور بھارت کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔ اس صورتحال کے چند گھنٹوں بعد ہی سیز فائر کا اعلان آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں، انتظامیہ کا حکومت بلوچستان کو مراسلہ

فون کال کا اثر

10 مئی کی سہ پہر جب ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تو اس کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی کہ گزشتہ رات جب دونوں ملکوں کے درمیان جنگ جاری تھی، تو اس وقت ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو ایک فون آیا۔ جس کے بعد ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے اپنا نیوٹرل رہنے والا موقف تبدیل کیا اور پوری رات بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کو سیز فائر پرآمادہ کیا۔

میڈیا کی speculation

اس ایک فون کال جس نے تمام صورتحال کو یکسر تبدیل کردیا، کے بارے میں میڈیا پر گماں کیا جا رہا ہے کہ یہ فون کال دونوں ملکوں میں ایٹمی جنگ کا دروازہ کھلنے سے متعلق تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...