کائنات میں سونا کہاں سے آیا، کیا سائنسدانوں نے معمہ حل کرلیا؟

سونے کی تخلیق کا نیا سراغ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کائنات میں سونے اور دیگر بھاری عناصر کی تخلیق ہماری سوچ سے پہلے ہوئی تھی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق انتہائی مقناطیسی نیوٹران ستاروں (میگنیٹرز) کے دھماکوں نے کائنات میں سونے کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

تحقیق کے نتائج

الجزیرہ کے مطابق نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم انیرودھ پٹیل کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق میں 20 سال پرانے آرکائیو ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق میگنیٹرز کے بڑے دھماکوں سے کائنات میں سونے سمیت دیگر بھاری دھاتیں بنی ہوں گی۔ یہ تحقیق 29 اپریل کو 'دی ایسٹروفزیکل جرنل لیٹرز' میں شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

میگنیٹرز کا کردار

سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ میگنیٹر کے دھماکے کہکشاں میں موجود لوہے سے بھاری تمام عناصر کے 10 فیصد تک کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ میگنیٹر ایک قسم کا نیوٹران ستارہ ہے جس کا مقناطیسی میدان انتہائی طاقتور ہوتا ہے۔

پرانے میگنیٹرز کی دریافت

محققین کے مطابق کائنات کے پہلے میگنیٹرز تقریباً 13.6 ارب سال پہلے بنے تھے۔ ان کے دھماکوں کے دوران خارج ہونے والی گیما شعاعوں نے بھاری عناصر کی تخلیق میں مدد دی ہوگی۔ اس سے قبل سونے کی تخلیق صرف نیوٹران ستاروں کے ٹکراؤ (کیلونواس) سے منسوب کی جاتی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...