اسلام آباد ہائی کورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا معمر ترین شخص 110 برس کی عمر میں چل بسا
عدالتی حکم
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
بیرون ملک جانے کی اجازت
عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔