چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا

پی سی بی چیئرمین کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی جلسہ عوامی اسمبلی، جلد اپوزیشن کیساتھ بڑا الائنس بنانیوالے ہیں: اسد قیصر
بقیہ میچز کی تاریخیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8میچز 17سے 25مئی تک ہوں گے۔ پی ایس ایل پھر وہیں سے شروع ہو رہا جہاں سے رکا تھا۔ 8ٹیمیں، 0خوف، متحد قوم ملک میں کرکٹ کا جشن منائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان
چیئرمین پی سی بی کی نیک خواہشات
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے سپرٹ کا جشن منانے جا رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8میچز 17مئی سے شروع ہوں گے، فائنل 25مئی کو منعقد ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ
HBL PSL X picks up from where it left off! 6 teams, 0 fear
Let the aura take over as we unite and celebrate the spirit of cricket.
Get ready for 8 thrilling matches starting 17th May, leading up to the Grand Final on 25th May.
Best of luck to all the teams!#HBLPSLX #ApnaXHai— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 13, 2025