متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان
عیدالاضحیٰ کی توقعات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم پارٹی رہنما کا بیان
ماہرین کی رائے
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران اعلیٰ اور عرب فلکیاتی فیڈریشن کے رکن ابراہیم الجرون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ چھ جون کو ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔
تعطیلات کی مدت
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 روز کے لئے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمبر ون بن گیا
چاند کی پیدائش
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 27 مئی بروز منگل کو امارات کے وقت کے مطابق 7 بج کر 2 منٹ پر ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہوگی۔ چاند غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد تک افق پر رہے گا۔
ذوالحج کی تاریخیں
انہوں نے کہا کہ فلکیاتی حساب کے مطابق یکم ذوالحج بروز بدھ 28 مئی کو ہو گی، اس طرح 6 جون کو ذوالحج کی 10 تاریخ اور عیدالاضحی ہونے کی توقع ہے۔








