بھارتی اعتراف کے بعد رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کو بڑا نقصان
بھارتی فضائیہ کی جانب سے اعتراف
پیرس/نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف سامنے آنے کے بعد، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی "ڈاسو ایوی ایشن" کے شیئرز میں مزید 5.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
میڈیا بریفنگ کا واقعہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کی میڈیا بریفنگ میں ائیر مارشل اے کے بھارتی سے جب ایک صحافی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: "نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں، میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: شادی کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول ، ٹوئنکل کے جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی
سرمایہ کاروں کی رد عمل
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بالواسطہ اعتراف ہی سمجھا جا رہا ہے، اور اسی کے بعد سرمایہ کاروں نے کمپنی کے شیئرز بیچنا شروع کر دیے، جس کا براہ راست اثر ڈاسو ایوی ایشن کی مارکیٹ ویلیو پر پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس ؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 2گواہوں کے بیانات قلمبند
شیئرز کی قیمت میں کمی
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 دن میں کمپنی کے شیئرز میں 10.33 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اس سے پہلے 5 دن کے دورانیے میں انہی شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
حملوں کا پس منظر
خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے، جن کا پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے۔ یہی واقعہ عالمی دفاعی تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے رافیل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے.








