ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔
ٹرمپ کے حکم نامے پر دستخط
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگی، عدلیہ کا نیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
دوسرے ممالک کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ویزا لینے کیلئے کیا چیز ضروری ہے اور فیس کتنی دینی ہو گی؟ جانئے
ٹیرف کے ذریعے دباؤ
اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا میں ادویات کی قیمتیں دوسرے ممالک کی قیمتوں کے برابر نہ ہوئیں تو ادویہ ساز کمپنیوں پر ٹیرف لگائیں گے۔
قیمتوں میں کمی کا ہدف
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں 59 سے 90 فیصد تک کمی کے خواہاں ہیں، ترقی پذیر ممالک کی نسبت امریکا میں ادویات کی قیمتیں 3 گنا زیادہ ہیں۔








