خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ دیدی

پشاور میں کوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پر کوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر، سال 2025 کو ترچ میر کا سال قرار دیا گیا ہے۔
حکومتی اقدام کے فوائد
ڈی جی ٹورزم اتھارٹی کے مطابق، خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دی ہے، جو 2025 سے 2026 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حکومتی اقدام کوہ پیمائی اور سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔