وزیراعظم شہبازشریف کی قومی قیادت کو دعوت ملتوی
وزیراعظم کی دعوت ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی قیادت کو اسلام آباد میں دی گئی دعوت بعض وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس ؛ وکلاء صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد
کانفرنس کی عدم طلبی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب نہیں کی بلکہ قومی قیادت کو مدعو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں، متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات
مہمانوں کی فہرست
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکے نے خواہش پوری نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا
دعوت کا مقصد
دعوت کا مقصد اس بات پر اظہار تشکر تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے یک زبان ہوکر حکومت اور افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے نتیجے میں قومی وحدت کا تصور مضبوط ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
سیاسی قیادت کی یکجہتی
بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ سے پہلے عام تاثر تھا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت شدید اختلافات کا شکار ہے اور حکومت کو بھارت کے خلاف اقدامات میں تمام سیاسی جماعتوں کی بھرپور حمایت ملنا مشکل ہوگا۔ تاہم، بھارت کی یہ خام خیالی بھی اس وقت جاتی رہی جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے یک زبان ہوکر افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کی۔
آئندہ کی توقعات
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی قیادت کو چند روز بعد دعوت دیے جانے کا امکان ہے جس میں سیاسی وحدت کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کیا جائے گا۔








