نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد

نوشکی میں گولیاں لگی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور میں چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے نوشکی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

مقتولین کی شناخت

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے جن کی شناخت معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ دیگر دو افراد عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

تحقیقات کا آغاز

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق مقتولین کو فائرنگ یا ممکنہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات

خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں، مسافروں اور سرکاری ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...