امریکہ میں سمٹ، پہلے کوئی پوچھ بھی نہیں رہا تھا لیکن شاہینوں کے کارنامے کے بعد پاکستانی وفد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، عرب اور ترک لوگ کیسے مل رہے ہیں؟

امریکی سمٹ میں پاکستانی وفد کی کامیابی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں جاری ایک سمٹ کے دوران پاکستانی وفد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب شاہینوں نے بھارتی طیارے گرا دئیے۔ یورپی ممالک کے وفود پاکستان کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ عرب اور ترک وفود پاکستانیوں سے گلے مل کر بھارت کی ٹھکائی کرنے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا
ماہرین کی رائے
اس بات کا انکشاف واٹر ریسورسز کے پاکستانی ماہر انجینئر ظفر اقبال وٹو نے کیا۔ وہ پاکستانی وفد کے ساتھ سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شریک ہیں جس میں دنیا بھر سے تقریباً پانچ ہزار افراد شامل ہیں۔ اس سمٹ کا مقصد امریکہ میں ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی
ظفر اقبال وٹو کا بیان
ظفر اقبال وٹو نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا: "امریکی سمٹ میں شرکت کے وقت تک ہم ایک عام پاکستانی ڈیلی گیٹ تھے، جن کا شاید کوئی خاص نوٹس نہ لیتا۔ تاہم پاکستانی شاہینوں کے کارنامے کے بعد ہمیں کانفرنس میں بڑی اہمیت مل رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس سمٹ میں تقریباً پانچ ہزار لوگ شریک ہیں اور امریکہ کی 50 ریاستوں کے حکام بھی یہاں موجود ہیں۔ جس کسی کو بھی پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستان سے ہیں، وہ ہمیں اس وِکٹری کی مبارکباد ضرور دیتا ہے، چاہے وہ امریکہ سے ہو، یورپ سے ہو یا کسی اسلامی ملک سے۔"
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری
ترکی اور عرب ممالک کی حمایت
ظفر اقبال وٹو نے انکشاف کیا کہ ترکی اور عرب وفود تو ہم سے گلے مل کر مبارکباد دے رہے ہیں کہ کئی دہائیوں سے مسلم ممالک کو کُٹ لگ رہی ہے۔ پاکستان پہلا مُلک ہے جس نے کفار کو کُٹ لگائی ہے۔ ویل ڈن پاکستان ایئرفورس۔
فیس بک پوسٹ