بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں روس کردار ادا کرے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ کا روس کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
ماسکو میں ملاقات
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ماسکو میں رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت
سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق روس کے دورے پر گئے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا حامی رہا ہے۔ خطے کے امن کی بقاء کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
دوطرفہ تعلقات کی بہتری
ویلنٹینا ماٹویینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سید یوسف رضا گیلانی کے بطور وزیراعظم اور چیئرمین شپ کے ادوار میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ملاقات کے دوران پارلیمانی مفاہمتی یادداشت کے تحت تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 30 دنوں میں لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کی ڈیڈ لائن،کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ؟ جانیے.
پاکستان کی موقف
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اربن فلڈنگ، مون سون اور ہیٹ ویو سے 15 سال میں 3،130 ہلاکتیں
آبی تحفظ کے لیے خطرات
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی الزامات کو مسترد اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے جو خطے کے آبی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے اور عالمی یکجہتی کا منتظر ہے۔
باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک میں قائم فرینڈشپ گروپ کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔








