شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف

اداکارہ اریج چوہدری کا حیران کن انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو وہاں موجود تمام مرد دیکھنے لگ گئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔ اریج چوہدری نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جس میں میمونہ قدوس اور سارہ عمیر بھی شریک ہوئیں اور تمام اداکاراؤں نے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں: بیرسٹر سیف
شوٹنگ سیٹ کا واقعہ
پروگرام کے دوران اریج چوہدری نے ایک قصہ بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تب سیٹ پر ایک نئی اداکارہ جب کپڑے تبدیل کرنے لگیں تو تمام لڑکے اسے گھورنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ پہنچ گئیں، ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی
اداکارہ کی پریشانی
انہوں نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ مجبور تھی، انہیں پیسوں کی خاطر کام کرنا پڑا اور شوٹنگ کے دوران جب انہیں اپنا لباس تبدیل کرنا پڑا تو سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکل اور دیگر لڑکوں کا عملہ ایک ساتھ جمع ہوگیا۔ ان کے مطابق جیسے ہی وہ لڑکی لباس تبدیل کرنے لگیں تو ایک لڑکے نے انہیں نوٹ کیا اور پھر اس نے تمام لڑکوں کو بلالیا۔ اریج چوہدری نے بتایا کہ پہلے انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں انہیں محسوس ہوگیا کہ تمام لڑکے لباس تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
اداکارہ کا اقدام
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی تمام لڑکے کپڑے تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے وہ لڑکی کے پاس گئیں اور انہیں سمجھایا، جس پر لڑکی زارو قطار رونے لگیں۔ اداکارہ نے کہا کہ لڑکی جس کمرے میں کپڑے تبدیل کرنے گئیں، وہاں ایسے شیشے لگے تھے، جن کے ذریعے باہر کھڑے لوگ اندر والے شخص کو مکمل طور پر دیکھ سکتے تھے اور کمرے میں موجود شخص کو اس بات کا علم نہیں تھا۔
آئندہ کے لیے احتیاط
اریج چوہدری نے بتایا کہ ان کی جانب سے خبردار کرنے پر لڑکی زارو قطار رونے لگیں لیکن انہوں نے انہیں سمجھایا کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، اب کچھ نہیں ہوگا، رونا بند کریں، آئندہ کے لیے احتیاط سے کام لیں۔