پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شام کی کشیدہ صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

ڈان نیوز کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات سیاسی موقع پرستی کے عکاس اور خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پر عزم ہے، جنگ بندی کئی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت گندم پالیسی کا اجلاس، اہم فیصلے اور منظوری

پاکستان کا عالمی کردار

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناچاہتے ہوئے بھی میں عظیم عمارتوں کے سحر میں گم ہوگیا، ذہن میں ایک بار پھر فرعونوں کا دور فلم کی طرح چلنے لگا، جہاں ہر طرف زندگی ہی زندگی ہوتی تھی

بھارتی وزیراعظم کا خطاب

واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ جوہری حملے کی دھمکی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ مودی نے بھارتی قوم کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا۔

پاکستان میں مذاکرات کی ضرورت

انہوں نے مزید کہا کہ پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے اور تجارت، مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ مودی نے بھارتی قوم کو لالی پاپ دیا کہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...