بھارت نے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے لیے مزید میزائل مانگ لیے

بھارت نے روس سے مزید ایس 400 میزائل طلب کیے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے لیے مزید میزائل مانگ لیے۔ دکن ہیرالڈ نے سپوتنک انڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس کو ایس 400 کے مزید میزائلوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ جلد ہی بھارت کو ڈلیور کردیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایس 400: دنیا کا جدید ترین دفاعی نظام
خیال رہے کہ روسی ساختہ ایس 400 کو دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ایس 400 کی کچھ بیٹریز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ بھارت اس سے انکار کرتا ہے، لیکن دنیا بھر کی نظریں یہ انٹیلی جنس حاصل کرنے پر مرکوز ہے کہ آخر پاکستان ایس 400 کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا۔