خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کی تقریب، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی خصوصی شرکت

پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افرادِ باہم معذوری میں معاون آلات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی لاش کے سامنے بیٹھی حاملہ خاتون نے ہسپتال کے عملے سے خون آلود بستر صاف کروانے کی کہانی سنائی، ویڈیو وائرل ہو گئی

افسران کی موجودگی

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ

معاون آلات کی تقسیم

تقریب میں معذوری سرٹیفکیٹ کے حامل افراد میں وہیل چیئرز، واکرز اور سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ معاون آلات محکمہ کے آن لائن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد فراہم کیے گئے۔ اس منصوبے سے صوبہ بھر کے 7000 جبکہ لاہور کے 500 کے قریب خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر کا بیان

اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ معاون آلات کی فراہمی سماجی تحفظ کی جانب ایک اور عملی قدم ہے۔ سوشل ویلفیئر کے ذریعے عوام کو ہمت کارڈ، دھی رانی اور دیگر فلاحی سہولیات کی فراہمی مریم نواز جیسی وژنری قیادت ہی ممکن بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی

فلاحی ریاست کا عزم

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا پنجاب حقیقی فلاحی ریاست کی تصویر بن چکا ہے۔ خصوصی افراد کے چہروں پر آئی مسکراہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا ہے۔ سہیل شوکت بٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصی افراد کی روزمرہ زندگی میں سہولت، سماجی ہم آہنگی اور برابری کے مواقع کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

مستقبل کے منصوبے

انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا اہم اور قابلِ فخر حصہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...