بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،دوست ممالک کا شکریہ :گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات میں گفتگو

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق ترجمان محکمہ تعلیم کا بیان آ گیا
بھارت کے خلاف کامیابی کی مبارکباد
اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ
سلیم حیدر خان کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کے میڈیا نے بھی مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔
پاکستان کے روایتی دوست
اُنہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔