آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا

پاکستان میں آئی ایم ایف کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا، آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
نئے بجٹ پر مذاکرات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے نئے بجٹ پر پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے آن لائن شروع ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد کا دورۂ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے بعد دہلی میں مسلمان پروفیسر کو سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا
دورہ کی تاخیر کی وجوہات
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کا دورۂ پاکستان ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مشیش خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول
نئے مالی سال کے بجٹ کی مشاورت
رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، نئے بجٹ کے اہداف کا تعین باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
تکنیکی مذاکرات اور اقتصادی اصلاحات
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حکومت آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات بھی جاری رکھے گی۔