لاہور سے دو دن پہلے لاپتہ ہونیوالے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

بچے کی گمشدگی کا واقعہ
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا اور متعلقہ فیملی کا کوئی پرسان حال نہیں۔
تفصیلات
ظفر اقبال کا بیٹا محمد احد دو دن قبل تھانہ نواں کوٹ لاہور کی حدود میں واقع بکر منڈی پیر بازار کے نزدیک سے لاپتہ ہوگیا تھا جو گھر سے بازار گیا تھا۔ والدین نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو کسی نے اغواء کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ واپس نہیں پہنچ سکا۔
پولیس کی کارروائی
اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا لیکن تاحال بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔