لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی اور بری کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
اپیل کا موقف
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماتحت عدالت نے حقائق نظرانداز کرتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی۔ درخواست گزار کو چچازاد بہن کو قتل کرنے کے الزام پر سزا سنائی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق رشتہ کے تنازع پر قتل کیا گیا۔
عدالت کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔







