اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت، مرکزی درخواست اور توہین عدالت درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کا مرکزی درخواست اور توہین عدالت درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ جانیے

توہین عدالت کی درخواست کا سماعت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریڑھی بانوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواستگزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات، کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیئے گئے

وکیل کا بیان

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ توہین عدالت کی دو درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ریڑھی بان نے کہا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے، اتھارٹیز ریڑھی بانوں کو لائسنس بھی جاری نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے

عدالت کا تبصرہ

ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے کہاکہ ریڑھی بانوں کے خلاف نہیں، طریقہ کار بنا رہے ہیں۔ سی ڈی اے نے کئی سال سے ریڑھی بانوں کو کچھ نہیں کہا۔ عدالت نے ڈائریکٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں آپ ان پر مہربانی کررہے ہیں؟ ایم سی آئی حکام نے کہاکہ ہم کہہ رہے تھے ہفتہ وار بازار کیلئے پلاٹ بنا کر ان کو دیاجائے لیکن انہوں نے یہ بات نہیں مانی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

ریڑھی بانوں کی تعداد

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ اس وقت اسلام آباد میں کتنے ریڑھی بان ہیں؟ وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ اس وقت 20 سے 21 ہزار ریڑھی بان اسلام آباد میں موجود ہیں۔

عدالتی معاون کا بیان

عدالتی معاون نے کہاکہ سولہ ریڑھی بانوں نے جواب دیا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، کسی نے پیسے نہیں مانگے اور نہ ہی دکانداروں کا کوئی مسئلہ ہے۔ آئی ٹین میں کچھ مسائل موجود ہیں، وہاں پارکنگ کا ایشو ہے۔ زیادہ تر جو لوگوں نے جگہ خریدی ہے یا ٹھیکے دی ہے وہ اپنا کام کرتے ہیں۔ چیمبر آف کامرس بھی اپنا موقف دینے کیلئے وقت مانگ رہا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...