موجودہ حالات کے تناظر میں لیسکو کے اہم فیصلے، عوامی سہولت کے لیے بلز کی تاریخوں میں توسیع
لیسکو کی بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لیسکونے عوامی سہولت اور موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس پر یوٹرن لے لیا
تاریخوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق نویں سے پندرہوں بیج تک کے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی جبکہ 23سے 26اپریل تک جاری ہونیوالے بلوں کی تاریخ میں 15مئی تک کی توسیع اور 28سے 30اپریل تک جاری ہونیوالے بلوں کی آخری تاریخ میں 16مئی تک توسیع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،بے گناہ کشمیریوں کاخون ضرور رنگ لا ئے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز
بجلی چوری کے خلاف اقدامات
دوسری جانب چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے احکامات پر ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او اسماعیل نگر صلاح الدین نے ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگر کی ہدایت پر علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف
چیکنگ آپریشن کی تفصیلات
اس دوران کچا جیل روڈ کے علاقے میں واقع میچ لیس پرنٹنگ کا انڈسٹریل میٹر مشکوک پایا گیا، جس کے بعد میٹر کو شعبہ ایم اینڈ ٹی لیب بھیجاگیا۔ جہاں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے سیکیورٹی بریچ کرکے میٹر کی رفتار کو 80فیصد تک کم کیا ہوا ہے۔ ملزم کے مجرمانہ فعل کے باعث لیسکو کو 80لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ لیسکو حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو کا مؤقف
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی لیسکو افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم کی جائے۔








