سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر ورلڈ بینک بھی بول پڑا

بھارت کی گیدڑ بھبکیاں اور عالمی بینک کا رد عمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک نے بھی رد عمل جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
معاہدہ کی معطلی کی اجازت نہیں
رپورٹ کے مطابق صدر عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں ، جنگ نہیں چاہتے: بیرسٹر علی ظفر
ثالث کا کردار نہیں
صدر عالمی بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔
معاہدے میں تبدیلی کی شرائط
صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔