بھارت کے خلاف فتح پر گورنر ہاؤس سندھ میں جشن، رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگائی گئی

کراچی میں جشن کا سماں
آپریشن معرکہ حق میں بھارت کے خلاف فتح پر گورنر ہاﺅس سندھ میں جشن منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
تقریب کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک ہونے والے معرکہ حق کی کامیابی پر گورنر ہاﺅس سندھ میں جشن منایا گیا۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
گورنر سندھ کا پیغام
اس موقع پر گورنر سندھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "مودی، ہم تو جشن منارہے ہیں، تمہارے ہاں صف ماتم کیوں ہے؟" انہوں نے مزید کہا، "ہم تو جنگ جیت کر آتشبازی کر رہے ہیں، تمہارے ہاں اتنا سناٹا کیوں ہے؟"
رافیل طیارے کا ماڈل
اس کے علاوہ، کامران ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس میں رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگا دی۔