بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کا اعلان
ڈھا کا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر، پہلے نمبر پر پاکستان کا کونسا شہر ہے؟ جانیے
مہدی حسن کا اعزاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کے کرکٹر مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں اپریل کے مہینے کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔
دیگر نامزد امیدوار
یاد رہے کہ زمبابوے کے بلیسنگ موزا ربانی اور نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔