بھارت کو دھول چٹانے والے آپریشن پر فلم کا مطالبہ، ایئر وائس مارشل کے کردار کیلئے نام سامنے آگئے

نبیل قریشی سے مداحوں کی اپیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کئے گئے کامیاب آپریشن 'بنیان مرصوص' پر فلم بنانے کی اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
سوشل میڈیا پر بحث
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
فلم کی تجویز
مداحوں کی جانب سے ڈائریکٹر نبیل قریشی سے اس آپریشن پر فلم بنانے اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دیے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔ ایک صارف نے ایکس پر آپریشن 'بنیان مرصوص' کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم بنانے کا مطالبہ کیا، تجویز دی گئی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کو ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار دیا جائے کیونکہ دونوں میں کافی مشابہت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ ،سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
نبیل قریشی کا ردعمل
اس ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے نبیل قریشی نے بھی فلم بنانے کے ارادے کا اظہار کیا اور اسے اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ بعد ازاں ایک صارف نے نبیل قریشی کو مشورہ دیا کہ چونکہ فواد خان بھارتی انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں، لہٰذا وہ ایئر مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کیلئے صحیح انتخاب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اداکاروں کی مشاورت
متعدد سوشل میڈیا اکاونٹس کی جانب سے مختلف اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایئر مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کیلئے رائے بھی طلب کی جا رہی ہے۔ ان تصاویر میں ہمایوں سعید، وہاج، فہد مصطفیٰ اور حمزہ عباسی جیسی شخصیات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروفیسر نے مودی کے معیشت کو لیکر بڑے دعوﺅں کا بھانڈا پھوڑ دیا
آپریشن بنیان مرصوص کا پس منظر
یاد رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس اور سرسہ ایئربیس کے علاوہ سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔
قوم کا ردعمل
طیاروں کے گرنے کی خبر جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی، پوری قوم پاک افواج کے گن گانے لگی تھی، بالخصوص توجہ کا مرکز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد رہے۔