25 سال بعد امریکی اور شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

سعودی عرب میں ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کی اہمیت

نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی یہ ملاقات اس لئے اہم ہے کہ یہ ملاقات 25 سال بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔

پابندیاں ہٹانے کا اعلان

واضح رہے کل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں شام کے اوپر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...