بالآخر بھارتی میڈیا نے پاکستانی سائبر حملے کا اعتراف بھی کرلیا
سائبر حملے کی تفصیلات
آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی ہیکرز کا سائبر حملہ: 15 لاکھ سے زائد بھارتی ویب سائٹس نشانہ، 150 پر کامیاب حملے
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے نے دنیا کے نایاب ترین جانور اپنے گھر پر جمع کر لیے، ایسے جانور آپ کو ڈھونڈنے پر بھی کہیں نہ ملیں گے
بھارت میں سائبر حملوں کا آغاز
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک بڑا سائبر محاذ بھی کھل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت بھارت پر 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے، ان حملوں کا ہدف بھارتی حکومت، دفاع، اور اہم انفرا اسٹرکچر سے جڑی ویب سائٹس تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور:اسلحہ سمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار
کامیاب اور ناکام حملے
بھارتی سائبر سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ بیشتر حملے ناکام بنا دیے گئے، تاہم تقریباً 150 سائبر حملے کامیاب رہے جن کے نتیجے میں ڈیٹا لیک، ویب سائٹ ڈی فیسنگ، اور سروس ڈسٹرپشن جیسے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سات بڑے ہیکر گروپس نے ان حملوں میں حصہ لیا، جن میں TeamInsane PK، Pakistan Cyber Army، GForce، Pak Grey Hat Hackers، Cyber Skullz، Legion Pakistan، اور SPYRON شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 3 سال کی قانونی جنگ کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح ہو گئی
حملوں میں استعمال کی جانے والی تکنیکیں
استعمال کی گئی تکنیکیں:
- DDoS (ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس) حملے
- SQL Injection
- Web Shell Exploitation
- Phishing Links
- DNS Hijacking
سائبر جنگ کا اثر
ماہرین کے مطابق، سائبر محاذ اب روایتی جنگوں کا ایک لازمی جزو بنتا جا رہا ہے، اور اس محاذ پر پاکستان کی موجودگی نمایاں محسوس کی گئی۔ یہ سائبر جنگ صرف معلومات کا ہتھیار نہیں بلکہ مستقبل کے تنازعات میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔








