9 مئی کو جس ائیر فورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیر فورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

مریم نواز کا خطاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جس ایئرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا، اسی ایئرفورس نے رافیل طیارے گرائے۔ انہوں نے نواز شریف کا جملہ یاد دلایا کہ ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
تقریب کی تفصیلات
فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے۔ ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
مستقبل کی حفاظت
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے، اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا۔ 9 مئی کو جس ایئرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا، اسی ایئرفورس نے رافیل طیارے گرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا۔ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، اور پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔
نوجوانوں کے لیے پیغام
ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ اندھی تقلید کا شکار نہ ہوں۔ دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کو معلوم ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے۔ 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، اور 10 مئی 2025 کو بھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔