پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی

ویڈیو لیک کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی۔ پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟
کنول شوزب کی آراء
مبینہ لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟ کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں گی تو میں ان سے لڑوں گی، پوچھوں گی، علیمہ آپا کو کہوں گی کہ یا تو سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔