وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
کشیدگی کم کرنے کی کوششیں
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل، وزیراعظم نے اعلان کو خوش آئند قرار دیدیا
جنگ بندی پر اتفاق
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا ہر قیمت دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارتی جارحیت پر افسوس
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔
امن برقرار رکھنے کا عزم
اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور امن برقرار رکھنے کے لیے رابطے جاری رکھنے کا عزم کیا۔