ویڈیو لیک ہونے کے بعد کنول شو زب کا رد عمل بھی سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی: ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد کی کہانی
لیکن پارٹی کے اندرونی معاملات کا پبلک ہونا تشویش ناک
کنول شوزب کا کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لانا تشویش ناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا
ایک فرد کی مہم
کنول شوزب نے یہ بھی بتایا کہ ایک فرد ان کے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ کر دیا
گفتگو کے بارے میں وضاحت
انہوں نے واضح کیا کہ یہ گفتگو بیرسٹر گوہر سے متعلق نہیں بلکہ شہباز شریف کے بارے میں ہے۔ میری گفتگو کو مختلف معنی میں لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: افواجِ پاکستان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری پر خراج تحسین
ویڈیو لیک اور پارٹی کی عزت
پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے۔ بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟
علیمہ آپا سے ملاقات کی خواہش
کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں گی تو میں ان سے لڑوں گی، پوچھوں گی۔ وہ علیمہ آپا کو کہنے کا ارادہ رکھتی ہیں کہ یا تو سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔