ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج کل کس کام میں لگے ہوئے ہیں، کیوں لاپرواہی کرکے اپنا نقصان کررہے ہیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اس وقت کس مقام پر ہیں، واپسی کا راستہ اختیار کرلیں جلد۔
یہ بھی پڑھیں: آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہیں، ثقافت کے تمام رنگ واپس آ رہے ہیں: مریم اورنگزیب
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم معاملے میں اب کچھ بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ آپ کو جیسے کسی نے جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔ کافی دنوں کے بعد آزادی حاصل کررہے ہیں، شام تک اچھی خبر مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ عرصہ دراز سے بندش، بیماری اور غربت میں تھے۔ وہ کچھ بہتری کی جانب چل پڑے ہیں۔ اس کا اندازہ آج کسی نہ کسی حوالے سے انشاءاللہ ہو ہی جائے گا، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بامقصد کوشش کامیابی دلائے گی۔ آپ جس بھی مسئلے میں مبتلا تھے۔ انشاءاللہ اس سے نکلنے کا راستہ معلوم ہوگا۔ خاص طور پر گھریلو زندگی اب سکون کی طرف جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، ڈیلی پاکستان کے یوٹیوب چینل کے بعد فیس بک پیج بھی بلاک کردیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ابھی بھی روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں مبتلا ہیں وہ آپ کے سیدھا ہونے سے ٹھیک ہوگا۔ اب جلدی خود کو بدلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ آج کل آپ کی محنت ہی اہم ہے۔ اس کا فوری رزلٹ بھی ملے گا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ غیر یقینی طور پر ایسا ہوگا کہ عقل دنگ رہ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آ رہا ، فیصل واوڈا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو صرف تھوڑی سی محنت کرنی ہے اور اپنے لئے کچھ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ صورتحال جب اچھی ہو تو رسک بھی لے لیا جاتا ہے، اب ایسا کرنے سے بھی کچھ نہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو ابھی تک سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف قدم اٹھایا جائے اور کیا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس لئے آپ کو بار بار استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ یہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو سب معلوم ہے کہ کون آپ سے کس طرح چل رہا ہے۔ اس کے باوجود آپ بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے اور یہ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والی بات ہوگی۔ حقیقت کو سمجھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گلگت بلتستان سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی، فاقی وزیر توانائی اویس لغاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت زائچے میں جو صورت حال بنی ہوئی ہے۔ وہ بڑی زبردست ہے آپ کو اس سے جس قدر ممکن ہے فائدہ اٹھا لینا چاہیے۔ آپ بڑے بڑے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر خودکشی کرلی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ سے آپ کو اپنے معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ توجہ ہی نہیں دیتے۔ فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اپنے پاﺅں میں کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی پوزیشن جس قدر مضبوط ہو رہی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور جو بھی آفر آئے اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانے دیں۔ آج کا دن اندازہ کروا دے گا۔








