نوشہرہ: نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 نومولود جھلس کر جاں بحق

نوشہرہ میں ہسپتال میں آتشزدگی
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع علاقے نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31دہشتگرد ہلاک
آتشزدگی کا واقعہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وقار نے بتایا کہ چلڈرن وارڈ میں 75 سے زائد بچے داخل تھے۔ اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں مختلف بچے متاثر ہوئے، اور تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
متاثرہ بچوں کا علاج
ڈاکٹر وقار کا مزید کہنا تھا کہ آگ سے جھلسنے والے باقی نومولود کو مردان میڈیکل کمپلکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔