نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب
کالا شاہ کاکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Security Concerns: Section 144 Imposed in Khyber District for One Month
پاکستان کی فتح اور افواج کی حمایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر یہ خواتین بال کھول کر کیا عجیب حرکتیں کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کے بعد اصل وجہ سامنے آگئی۔
پاک افواج کی کامیابی
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت سے 625 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج
ملکی خوشحالی کی دعائیں
ان کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی ملاقات
پاکستان کی معیشت میں استحکام
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
زرعی سہولیات کی فراہمی
انہوں نے بتایا کہ کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستانی کسانوں کی کامیابی
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو بزرگوں کے درمیان نہر میں تیراکی کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق
سولر سسٹم اور سبسڈی کا اعلان
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو 10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتوں کی مداخلت سے عمران خان کی رہائی کے پرانے بیانات، رضوان رضی کا طنز بھرا ٹوئیٹ
زرعی سہولیات کی تکمیل
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور بمباری: یہاں پینے کا پانی سونے سے مہنگا ہے
گندم سپورٹ پروگرام
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
کسان کارڈ کا اجراء
اس کے علاوہ 150 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، ساڑھے 7 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے.