پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیل سامنے آ گئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز کا رابطہ
اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دولہا کے بار بار واش روم جانے پر دلہن کو شک، جب پتا کیا تو ایسا کام کرتے ہوئے مل گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سیز فائر اور اسٹیٹس کو پر اتفاق
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل کاٹنے کے اگر 10 نمبر ہوں تو میں عمران خان کو 10 میں سے 10 نمبرز دوں گا: رانا ثناء اللہ
امن قائم رکھنے کی اہمیت
اگرچہ اس ہاٹ لائن رابطے کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں، مگر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کی بنیاد پر امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی بریفنگ
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔








