برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کی دیوالیہ ہونے کی مدت ختم کردی
برطانوی محکمہ ٹیکس کا فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کو ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
کاروبار میں واپسی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کردی
حسن نواز کی قانونی حیثیت
محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے۔ 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی، حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاو¿نڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد بارے آگاہ کر دیا
حسن نواز کا موقف
حسن نواز کا مو¿قف تھا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے باوجود ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا، گزشتہ برس سرکاری گزٹ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی گئی تھیں۔
دیوالیہ پن کا قانونی اثر
دیوالیہ پن ختم ہونے کے بعد قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں رہتی اور قرض لینے والوں کو قرض کی واپسی سے روک دیا جاتا ہے۔








