کراچی: پانی اور بجلی کی کمی سے عوام سڑکوں پر آ گئے، ٹینکر آپریٹرز کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی میں بجلی اور پانی کا بحران
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے پر سخت نوٹس لے لیا
شارع فیصل پر مظاہرہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر صدر تھانے کے سامنے بزرٹہ لائن کے مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دراندازی شروع کر رکھی تھی، تربیت یافتہ دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان بھیجا گیا جنہوں نے قتل و غارت گری شروع کر دی
ٹریفک کی بندش
احتجاج کے دوران شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردیے گئے جبکہ پی آئی بی کالونی کے رہائشیوں نے بھی بجلی اور پانی کی بندش پر احتجاج کیا۔
انچولی بلاک میں احتجاج
مزید برآں انچولی بلاک 20 میں بھی پانی کی قلت پر شہری سڑکوں پر آگئے۔