عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: اعظم سواتی

اعظم سواتی کی عدالت میں گفتگو
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی رائے بجٹ سے متعلق بہتر نہیں، معاشی ترقی کیلئے کیا ضروری ہے۔۔۔؟ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں بتا دیا
معاشرتی تشویشات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے، ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض، اعلیٰ افسر کا تبادلہ کروا دیا
خطے کی صورت حال
خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جبکہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
آرمی چیف سے اپیل
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔