کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو مارا گیا، 4 گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

پہلا واقعہ: شمالی کراچی

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پہلا واقعہ شمالی کراچی کے علاقے شادمان ٹاﺅن شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ یہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت مظفر علی مگسی جبکہ زخمی ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 100 روپے فی کلو مہنگا

دوسرا واقعہ: سرجانی ٹاؤن

دوسرا مقابلہ سرجانی ٹاﺅن کے بھینس کالونی روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکوﺅں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد عظیم اور جاوید کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے ملزم نے اپنا نام بلال احمد بتایا۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، آٹھ چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...