پاک بھارت کشیدگی: وزیراعلیٰ کے پی کا شہداء کے ورثاء کو 50، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کا اعلان

پشاور میں بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے پیکیج کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلئے ایک مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

مالی امداد کی تفصیلات

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداءکے ورثاءکےلئے 50، 50 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے بھی ایک پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

معرکہ حق میں شہید ہونے والوں کے ورثاءکی امداد

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاءکو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاک افواج کے شہداءکے ورثاءکی امداد

اسی طرح پاک افواج کے شہداءکے ورثاءکو رینک کے حساب سے ایک کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہداءپیکیج کے تحت دی جائے گی۔

گھر کی سہولت اور تعلیم

پاک افواج کے شہداءکے ورثا کو گھر کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے جبکہ پاک افواج کے شہداءکی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاو¿نسز جاری رہیں گی۔

بچوں کی تعلیم اور شادی کی امداد

اعلامیے کے مطابق پاک افواج کے شہداءکے بچوں کومفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کےلئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...