مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلیٰ کا رول ادا کیا : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا جبکہ علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا۔ اس دوران تحریک انصاف کا تمام سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا۔ علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سربازار کی حقیقت: فاطمہ کی بہادری کا ناقابل فراموش لمحہ
مریم نواز کا فعال کردار
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے زیادہ متحرک وزیراعلیٰ کا کردار ادا کیا۔ جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہنے کو بیرسٹر سیف وزیر اطلاعات ہیں، لیکن نہ ان کے پاس نہ تو اطلاعات ہیں اور نہ معلومات۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ناپاک عزائم سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پاکستان مخالف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر سیف کو بنا بنایا بیان تھما دیا جاتا ہے اور وہ اسے بغیر تصدیق کے میڈیا میں پھیلا دیتے ہیں، جو کہ نہایت غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے جنگی حالات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نہ صرف ایک متحرک وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کیا بلکہ اپنی تقریروں کے ذریعے پاک افواج کا مورال بلند کیا اور پنجاب کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کیا۔ پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظرِ عام سے غائب رہی۔ جب قوم متحد ہوتی ہے، تحریک انصاف ہمیشہ دشمن کی صف میں کھڑی دکھائی دیتی ہے۔
قوم کی وفاداریاں
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ جنگ کئی چہروں کو بے نقاب کر گئی ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی، جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ بریگیڈ حسب روایت جھوٹ، انتشار اور افواہیں پھیلانے میں لگا رہا۔ قوم آج جان چکی ہے کہ تحریک انصاف کس کا منصوبہ تھی اور ان کی وفاداریاں کن کے ساتھ ہیں۔