معرکہ حق میں تاریخی فتح، کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

یوم تشکر کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن بنیان مرصوص کی معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025 کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
پاکستانی عوام اور افواج کا خراج تحسین
روزنامہ جنگ کے مطابق، یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یوم تشکر کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آسمانی بجلی گر گئی: بھارتی میڈیا کا وہ کلپ جسے دیکھ کر کرکٹ فینز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
سرکاری تقریبات
اعلامیہ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا ، امریکی وزیر دفاع
یادگار شہدا پر پھول
ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
مرکزی تقریب کی تفصیلات
یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جہاں تمام مکاتب فکر سے اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔