اس دور میں لڑکوں کیلئے سکاؤٹنگ موومنٹ اور لڑکیوں کیلئے گرل گائیڈ تحریک ملک بھر میں فعال نظر آتی تھیں، نتھیا گلی مری میں ہر سال کیمپ منعقد ہوتے تھے۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 36

یہ بھی پڑھیں: تین منٹ سے زیادہ گلے لگانے پر پابندی عائد ،حکمنامہ جاری

اسکاؤٹنگ کی اہمیت

کیمپنگ کے دوران میں نے محسوس کیا کہ اسکاؤٹنگ کی تربیت بچوں کی کردار سازی اور انہیں مفید شہری بنانے کے لئے انتہائی مفید اور اہمیت کی حامل ہے۔ اس دور میں لڑکوں کے لئے اسکاؤٹنگ موومنٹ اور لڑکیوں کے لئے گرل گائیڈ تحریک ملک بھر میں فعال نظر آتی تھیں جن کے نتھیا گلی مری میں ہر سال علیٰحدہ کیمپ منعقد ہوتے تھے اور قومی سطح پر اسکاؤٹنگ کی نیشنل جیمبوری بھی ہر چند سال بعد منعقد ہوا کرتی تھی۔ آج اسکاؤٹنگ کیمپ میں شرکت کئے ہوئے 65 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن اسکاؤٹنگ اور گرل گائیڈنگ کی کوئی سرگرمی / تحریک کا کوئی نام و نشان نہ ملتا ہے۔ دْکھ ہوتا ہے کہ ہم نے قوم کی کردار سازی کے اداروں کو ایک ایک کر کے غیر فعال بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ سانحہ، مقتولہ زارا کے شوہر نے بیان جاری کر دیا، کیا کہا ؟ جانئے

سکول کی کرکٹ بی ٹیم کی تشکیل

اسکاؤٹنگ کیمپ سے واپسی پر میں نے ہیڈ ماسٹر صاحب کے بیٹے محمد ارشد ہاشمی کے تعاون سے اپنے سکول کی کرکٹ بی ٹیم تشکیل دی اور میں روزانہ شام کو سکول میں کرکٹ کھیلنے لگ گیا۔ اور اس طرح میں اپنے پاکستان کرکٹ کلب کے دوستوں سے کچھ عرصہ کے لئے دور ہو گیا۔ جس کا ہمارے گلی محلے کے دوستوں کو بڑا ملال تھا۔ تقریباً 6 ماہ تک سکول کی بی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ کلب کے دوستوں کے پاس واپس آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خود مختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیگا

کرکٹ کے جدید میدان

گھر کے قریبی گراؤنڈز جن میں ہم ہاکی، کرکٹ سالوں سے کھیلتے آ رہے تھے، ہمیں چھوٹے لگنے لگ گئے تھے۔ ہم اب محسوس کر رہے تھے کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے بڑے گراؤنڈ کی ضرورت ہے، چنانچہ ہم دوستوں نے ریلوے اسٹیشن کے پار ریلوے کی وسیع زمین کو بے حد محنت اور مشقت سے ہموار کر کے کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کیا۔ اس گراؤنڈ پر مجھے یاد ہے ہم نے آٹھویں کلاس تا دسویں کلاس تک بہت کرکٹ کھیلی۔ میں اچھی بیٹنگ اور سپن بولنگ کرتا تھا ایک دو دفعہ ڈبل سنچری بھی سکور کی، سپن بولنگ میں بھی اپنی نپی تلی لائن لینتھ کے باعث کامیابیاں حاصل کیں۔ ہاکی اور کرکٹ میں میری اعلیٰ کارکردگی کے باعث مجھے اپنی کرکٹ، ہاکی ٹیموں کی قیادت کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے باپ کو سانپ سے ڈسوا دیا

انگریزی تقریر کا موقع

ایک مرتبہ جب میں آٹھویں میں تھا ہمارے کلاس انچارج نے مجھے انگریزی میں تقریر کرنے کے لئے کہا۔ میں نے اْن سے گزارش کی کہ مجھے تقریر لکھ دیجئے۔ انہوں نے ہماری گرائمر کی کتاب کے مضامین پر نظر ڈالی اور مجھے The Importance of Education کے مضمون پر نشان لگا کر کہا کہ اسے زبانی یاد کر لیں میں 3 دن بعد سنوں گا۔ انہوں نے مجھے کلاس میں کھڑا کر کے دو تین مرتبہ تقریر سنی اور میرے چند الفاظ کا تلفظ درست کروایا اور مجھے کہا کہ میں ہیڈ ماسٹر صاحب سے بات کرتا ہوں آپ کل اسمبلی کے سامنے یہ تقریر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

اسکول میں تقریب کا انعقاد

چنانچہ اگلے دن میں نے اسمبلی کے سامنے تقریر کی جسے تمام اساتذہ اور بچوں نے بہت سراہا اور تالیاں بجا کر میری حوصلہ افزائی کی۔ اِس انگریزی تقریر کے باعث مجھے سکول میں مزید امتیازی حیثیت اور عزت و وقار حاصل ہو گیا۔ ہماری نویں اور دسویں جماعت کے زمانے میں ہمارے سکول میں معائنہ کے لئے ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز کی آمد کا چرچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں

ڈویژنل انسپکٹر کی آمد

جس کے لئے سکول میں بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری تھیں۔ مجھے یاد ہے ہمارے پی ٹی ٹیچر نے روزانہ بہت دنوں تک ہمیں گھنٹوں ڈرل کروائی اور دیگر اساتذہ نے ملی نغمے اور مختلف زبانوں اردو، فارسی، عربی اور انگریزی میں مخصوص طلباء کو تقریریں کرنے کے لئے تیار کیا۔ مجھے ہمارے عربی کے اُستاد نے، عربی میں تقریر لکھ کر دی، مجھ سے بارہا وہ تقریر سْنی اور میرا لب و لہجہ درست کروایا اور مجھے عربی لباس پہن کر تقریر کرنے کی ہدایت کی۔

انسپکٹر کا سکول معائنہ

معائنے کے دن انسپکٹر سکولز نے کلاسوں کا معائنہ کیا۔ تعلیمی معیار کی جانچ پڑتال کی۔ ہماری ڈرل ملاحظہ کی اور ملی نغمے اور تقریریں سکول اسمبلی میں سنیں۔ عربی لباس میں ملبوس ہونے کی وجہ سے، میری تقریر کا بالخصوص پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ ڈویڑنل انسپکٹر آف سکولز نے اپنی اختتامی تقریر میں ہمارے سکول کی غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور نصابی تعلیم کے معیار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اْسے بہتر کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...