ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے: وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کے دورے پر خطاب

پاکستان کی شاندار فتح
کامرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی۔ پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی کامیابی
کامرہ ایئر بیس کے دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جوانوں نے جنگ میں دشمن کے دانت توڑے اور غرور کو خاک میں ملایا۔ 6 سے 10 مئی تک دنیا کو پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے حیرت میں ڈالا، ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟ صارفین کیلئے خوشخبری
جنگ کا عالمی اثر
10 مئی کو دنیا میں ایک ہی آواز اٹھی کہ جنگ پاکستان نے تکنیکی مہارت سے جیتی۔ بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کرکے جنگی آلات خریدے اور تاثر دیا کہ وہ اس خطے میں تھانیدار ہے۔ 10 مئی کو اس نام نہاد تھانیدار کا بت آپ نے پاش پاش کردیا، بھارت اب رہتی دنیا تک اس گھمنڈ اور غرور میں مبتلا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
پاکستان کا عالمی احترام
جنگ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا میں آج پاکستان کے پرچم کو احترام سے دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 طیارے گرائے، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 3 رافیل گرائے۔ اس جنگ میں پاکستان نے صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، بہت سوچ سمجھ کر دشمن کو جواب دیا۔ دشمن نے پاکستان پر حملے میں ننھے بچوں کو شہید کیا، پاکستان نے دشمن کی فوجی تنصیبات کو تاک تاک کر نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئر بیس پر معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزراء احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.