ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بجٹ میں فضائی آلودگی کا خاتمہ اور صفائی، حکومت کی بڑی ترجیحات، لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے آپ کس قدر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف آپ کی توجہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 12 سالہ بچی جاں بحق
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عرصہ دراز سے پریشان حال لوگوں کے لئے آج سے ایک شاندار بہتری کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ جس بھی مسئلے میں تھے آزاد ہوں گے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر بیوی بھول کر شوہر گاڑی لے کر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ مسلسل ہر مشکل سے گزرنے میں بحکم اللہ کامیاب ہونگے اور آپ نے اگر خود محنت جاری رکھی دل کے معاملات سے دور رہے تو پھر آگے بڑھنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کارتک آریان نے فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
یاحّیی یا قیوم کا ورد 500بار اور 1000 مرتبہ درود شریف کا عمل شروع کریں تا کہ آپ پر جو بادل آج کل مشکل کے ہیں وہ چھٹ سکیں۔ اندرون خانہ سازش بھی اب چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاسٹل گورنمنٹ کالج کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، علامہ اقبال بھی اسی ہاسٹل میں رہے، ہر خطے سے آئے طلباء ہمارے ساتھ رہائش پذیر تھے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اندازے سے زیادہ آج کسی کام میں بہتری کا امکان ہے اور وہ مسئلہ بھی حل ہو گا جو کافی دنوں سے درد سر بنا ہوا تھا۔ آج کا دن آپکی پوزیشن کو مضبوط بھی ضرور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی نے بھی پہلگام حملے میں بھارت کی سکیورٹی ناکامی پر سوال اٹھا دیے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج روزگار کے معاملے میں کچھ بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس بھی کوشش میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبولیت کا پردہ چاک ہوچکا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنا رکھے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کسی مقام پر تو کوئی غلطی ہے جو تنگ کر رہی ہے اور آج اگر اس کو درست کر لیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے آپ کے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سوات کا حسین علاقہ میاندم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری میں توجہ کی ضرورت ہے۔ آپ کی لاپرواہی جاری ہے اور جو لوگ نئی جگہ کام کی تلاش میں ہیں وہ بھی کامیاب ہوں گے مگر کاروبار کرنے میں زیادہ بہتری دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش میں ہے۔ وہ کسی طرح کوئی ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہ رہا ہے اس لئے جس قدر محتاط ہو جائیں بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوانین کی خلاف ورزی پر 33 نجی سکولز کی رجسٹریشن منسوخ، 10 پر جرمانے عائد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کچھ گڑبڑ ہے کسی جگہ پر جو وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے آپ تھوڑی سی کوشش کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا اگر آپ اسے دور کریں گے تو حالات دوبارہ قابو آنا شروع ہو جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ستاروں کی چال ان دنوں ٹوٹل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں آج ہاتھ ڈالنا چاہ رہے ہیں وہ ہو جانے کی بڑی امید ہے اور کاروباری حالات میں بھی بہتری آ رہی ہے۔








