بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار کی بھارت پر تنقید
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کشمیریوں کی گرفتاریوں کا ذکر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی آؤٹ
بھارتی فوج کے مظالم
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے۔ تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں، پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
پہلگام واقعے کے اثرات
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہد حق خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں。