زمین پھٹی نہ آسمان گرا، پنجاب میں شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس خاموش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

سرگودھا میں تشدد کا واقعہ
سرگودھا (ویب ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق اور ان کی اہلیہ کی شادی پر پہلی بار دلچسپ گفتگو
تشدد کا بدترین واقعہ
سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے۔ جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بالی وڈ کا وہ نامور اداکار جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور تھا
ملزمان کا پس منظر
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان کا ایک بھائی قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سات سال سے اشتہاری ہے اور ان کی علاقے میں ایسی حرکات کوئی نئی بات نہیں، بعض اطلاعات کے مطابق منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، البتہ یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں کوئی اشتہاری اتنا عرصہ قانون کو چکمہ نہیں دے سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے: امریکی اخبار نے خبردار کر دیا
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس ویڈیو پر بھی شہری ان ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے کے لیے آواز بلند کرتے دکھائی دیے۔ کسی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تو کسی نے قانون کی ہی کمزوری گردانی۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کر دیا
پولیس اور قانون کی کمزوری
کئی لوگوں نے پنجاب پولیس کو ٹیگ کیا تو کسی نے کہا کہ جب تک ظالم اپنے انجام کو نہیں پہنچیں گے، ظلم اسی طرح بڑھتا رہے گا۔
ویڈیو دیکھیں