آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی

لفظوں کی وردی اور نعرے

کبھی کبھی لفظوں کے بدن پر ایسی ’وردی‘ پہنا دی جاتی ہے کہ وہ ’نعرہ‘ بن جاتے ہیں۔۔۔ وہی ’نعرہ‘ جو قوموں کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے یا پھر کسی ایک شخص کے ماتھے پر ’فاتح‘ کا تمغہ چسپاں کر سکتا ہے۔۔۔ حالیہ دنوں میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے ایک ایسا ہی نعرہ تخلیق ہوا کہ ’نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص ڈیزائن کیا تھا‘۔ اور پھر اگلے ہی دن وزیر اعظم شہباز شریف نے اس نعرے کی ’وردی‘ اتار کر اسے گھریلو لباس پہنا دیا کہ ’نہیں، یہ سب کچھ تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کارنامہ تھا‘۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور

جنگی منصوبہ بندی کی حقیقت

کیا جنگی منصوبہ بندی واقعی گلی کے نکڑ پر بیٹھے ’سیاسی کلب‘ کے ہاں چائے کے کپ کے ساتھ ترتیب دی جاتی ہے یا پھر اس کے پیچھے وہ ادارے ہوتے ہیں جن کا ہر فیصلہ، ہر حکمت عملی صدیوں پر محیط تربیت، بصیرت اور قومی سلامتی کی تہہ در تہہ فکروں کا مظہر ہوتا ہے؟۔۔۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جنگی بادل چھائے، سیاستدانوں نے اپنے منہ پر چمکدار پاوڈر لگا کر اسے ’انتخابی پوسٹر‘ بنانے کی کوشش کی۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور لاشوں کو لٹکتا چھوڑدیا جاتا تھا

بیانیے کی تشکیل

عظمیٰ بخاری کا دعویٰ بظاہر ایک جملہ تھا لیکن حقیقت میں یہ ایک پورا بیانیہ بنانے کی کوشش تھی۔۔۔ وہ بیانیہ جو نواز شریف کو ’مردِ مجاہد‘ ثابت کرے، جس نے دشمن کی چھاتی پر خنجر کا خاکہ بنایا اور پھر اپنے بستر پر آرام سے لیٹ گیا کہ ’کام ہو جائے گا‘۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ جنگیں کسی ہال میں یا کسی پارٹی میٹنگ میں ’ڈیزائن‘ نہیں ہوتیں۔۔۔ یہ ان آنکھوں میں بنتی ہیں جنہوں نے بارود کا دھواں سونگھا ہو۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے روش نہ بدلی تو آخر تک لڑیں گے، چین کا ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو انتباہ

سیاسی حقیقت پسندی کی جھلک

وزیر اعظم شہباز شریف کی تصحیح بظاہر ایک حکومتی وضاحت تھی لیکن حقیقت میں وہ سیاسی حقیقت پسندی کی ایک جھلک تھی۔۔۔ انہوں نے اگرچہ اپنے بڑے بھائی کی سیاسی خواہشات پر ہلکی سی ’مٹی‘ ڈالی لیکن ریاستی بیانیے کو محفوظ کیا۔۔۔ کیونکہ اگر کل کو فوجی ترجمان آکر یہ کہہ دیتا کہ ’یہ تو سراسر افواہ ہے، فوج نے از خود یہ فیصلہ کیا تھا‘ تو وہی نعرہ جو عظمیٰ بخاری نے مچایا تھا، نعرہ مضحکہ بن کر ہر طنز نگار کے قلم کی زینت بن جاتا۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کرمنلز کا گروہ ہے، ڈی چوک صرف لاشیں لینے آئے تھے: مریم اورنگزیب

جنگی حکمت عملی اور سول حکومت

’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا نام ہی بتاتا ہے کہ یہ کوئی جذباتی رد عمل نہیں تھا۔۔۔ یہ حکمت عملی، ٹارگٹڈ سٹرائیکس، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سفارتی توازن کے نازک دھاگے پر بنا ایک مربوط عمل تھا۔۔۔ کیا یہ سب کچھ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس میں بیٹھ کر طے پایا؟ قطعا نہیں۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے سیکیورٹی ناکامی کا الزام لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا؟ ڈپٹی چیف آف اسٹاف پراتک شرما نادرن کمانڈر تعینات

وزیر اطلاعات کی نکتہ چینی

اب آتے ہیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نکتہ چینی پر۔۔۔ ان کی سیاست میں وفاداری کی مثال وہی ہے جو ٹرین کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے مسافر کی ہوتی ہے۔۔۔ جہاں کھڑکی سے اچھا منظر آ رہا ہو، وہیں رخ بدل لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے ڈی چوک کیلئے پی ٹی آئی کا ہجوم نکلا تو ابتدائی طور پر ہی سب کے ہاتھ پائوں پھول گئے تھے کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتادی

قوم کی آگاہی

سچ پوچھیے تو ان کے بیان میں اتنی ہی سنجیدگی ہے جتنی کچی پکّی جمی ہوئی جلیبیاں بیچنے والے کی آواز میں۔۔۔ لیکن ایک پہلو اور بھی ہے جو اس پورے واقعے کو دلچسپ بناتا ہے۔۔۔ وہ ہے شریف خاندان کی ’بیانیہ سازی‘ کی مسلسل کوشش۔۔۔ قوم اب تماشائی نہیں رہی، وہ جان گئی ہے کہ اصلی اور نقلی میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم

سیاستدان اور قوم کا دوراہا

قوم بھی عجیب دوراہے پر ہے۔۔۔ ایک طرف وہ فوج سے محبت کرتی ہے، دوسری طرف سیاسی بیانیوں کے جال میں پھنسا دی جاتی ہے۔۔۔ اسے سمجھایا جاتا ہے کہ فتح کا سہرا کسی لیڈر کے سر ہے، حالانکہ سچ یہ ہے کہ جس فوجی نے دشمن کے مورچے میں گھس کر اسے نیست و نابود کیا، وہ کبھی ٹی وی پر نہیں آتا۔

آخری سوال

اس کالم کو ختم کرنے سے پہلے ایک سوال چھوڑنا چاہتا ہوں، کیا تاریخ بھی وہی ہے جو سیاستدان سناتے ہیں یا وہی جو شہداء کے مزاروں پر لکھی ہوتی ہے؟

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...